مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزيردفاع جنرل امیر حاتمی نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں پاکستان کو ایران کا دوست اور برادر اسلامی ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پاکستانی کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران ، خطے کے ممالک کی ارضی سالمیت پر یقین رکھتا ہے اور اسی اصول کے تحت ایران اپنے ہمسایہ ممالک کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ دفاعی ، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
اس ملاقات پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران اور پاکستان کے تاریخی ، دینی اور ثقافتی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایرانی صدر، ایرانی وزير خارجہ اور ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سےملاقاتوں میں اس بات پر زوردیا ہے کہ دونوں ممالک کی سرحدیں دوستی، امن اور ثبات کا مظہر ہونی چاہییں اور ہمیں اپنے مشترکہ دشمنوں کے ساتھ ملکر مقابلہ کرنا چاہیے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم ایران کو ایک اہم اور بڑا اسلامی ملک سمجھتے ہیں اور پاکستانی عوام تاریخی اور ثقافتی بنیادوں پر ایران کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ